ایم کیوایم کی سابق ایم پی اےارم عظیم فاروقی کا سیاست اورملک چھوڑنے کااعلان

ایم کیوایم لندن ارکان سے میری زندگی کوخطرہ ہے، سولجرکی بیٹی ہوں کسی سے ڈرنے والی نہیں، ہمیشہ پاکستان زندہ باد کہا اور کہتی رہوں گی۔میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اکتوبر ء): ایم کیوایم کی سابق رکن صوبائی اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا جبکہ ملک چھوڑنے کابھی اعلان کردیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ کی سابق رکن صوبائی اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے ایم کیوایم لندن کے ارکان کی دھمکیوں سے ڈرکرسیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔ایم کیوایم لندن ارکان کی دھمکیوں کے باعث ملک چھوڑکرجارہی ہوں۔ کیونکہ پاکستان میں میری زندگی کوخطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ یم کیوایم کے ارکان نے دھمکیاں دی ہیں کہ تمھیں دیکھ لیں گے۔ارم عظیم فاروقی نے کہاکہ سولجرکی بیٹی ہوں کسی سے ڈرنے والی نہیں۔ ہمیشہ پاکستان زندہ باد کہا ہے اورآئندہ بھی پاکستان زندہ باد کہتی رہوں گی۔