عمران خان سیاست میں اناڑی ہیں، انہیں آرام کی ضرورت ہے ،ْ دانیال عزیز

فرد جرم عائد ہونے کے بعد نیب ٹیم کون سے ثبوت تلاش کرنے کے لئے لندن گئی ہوئی ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 اکتوبر 2017 18:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اکتوبر ء)وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست میں اناڑی ہیں، اب انہیں آرام کی ضرورت ہے، فرد جرم عائد ہونے کے بعد نیب ٹیم کون سے ثبوت تلاش کرنے کے لئے لندن گئی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت میں اعترافی بیان جمع کرا دیا ہے جو کہ تمام اخباروں میں چھپا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے اعترافی بیان پر دستخط ہیں اگر وہ نااہل ہو جاتے ہیں تو 2018ء کے انتخابات میں ان کا کیا بنے گا اسی لئے وہ حیلے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج نیب کے چیئرمین کو کیا ضرورت پڑی تھی یہ کہیں کہ نیب سیاسی نہیں ہے، ادھر فرد جرم عائد ہو گئی ہے اور نیب والے لندن میں ثبوت تلاش کرنے گئے ہوئے ہیں۔ دانیال عزیر نے کہا کہ عمران خان نے کافی دیر تک کرکٹ کا میدان گرمایا ہے وہ سیاست میں اناڑی ہیں، اب انہیں ریسٹ کرنا چاہیئے۔