پاک افغان سرحدی علاقے میں ایک اور امریکی ڈرون حملہ، 2 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیے جانے کی اطلاعات

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:14

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اکتوبر ء) پاک افغان سرحدی علاقے میں ایک اور امریکی ڈرون حملہ ہوا ہے۔ میڈیا چینلز کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی فضائیہ کی جانب سے ایک اور ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حملے میں2 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں گزشتہ کچھ روز کے دوران متعدد امریکی ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔ ان ہی حملوں میں جماعت الاحرار کے سربراہ عمر خراسانی کو بھی ہلاک کیا گیا۔ جبکہ دیگر کئی خطرناک دہشت گرد بھی نشانہ بنائے گئے۔

متعلقہ عنوان :