پی ٹی آئی کی وزیراعلیٰ پنجاب کے پرو ٹوکول اخراجات کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اکتوبر ء): تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے پرو ٹو کول اور سکیورٹی اخراجات کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ہے،اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کی جانب سے قراردادجمع کروائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے پرو ٹو کول اور سیکورٹی پر اخراجات کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خادم اعلیٰ کے لئے سات سو لگژری گاڑیاں اور اڑھائی ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ پروٹوکول کے لئے ایک سو پچیس گاڑیوں کے دستے پر سالانہ ایک ارب انیس کروڑ کے اخراجات ہوتے ہیں، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خادم اعلی کے بادشاہی پروٹو کول کو ختم کیا جائے اور اخراجات کی رقم عوام کی فلاح پر خرچ کی جائے۔