عمران خان نے گوانتاناموبے میں قید گم نام پاکستانی ڈرائیور کو انصاف دلوانے کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھا دی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:05

اسلام اباد: (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اکتوبر ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گوانتاناموبے میں قید گم نام پاکستانی ڈرائیور کو انصاف دلوانے کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن پوسٹ میں پاکستانی قیدی کی حالت زار پر عمران خان نے مفصل مضمون تحریرکرلیا۔ مشہور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بدنام زمانہ عقوبت خانے میں قید پاکستانی کا نام احمد ربانی ہے جس کا تعلق کراچی سے اور وہ پیشے کے اعتبار سے ٹیکسی ڈرائیور ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ احمد ربانی کی حالت زار پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔

متعلقہ عنوان :