سعودی عرب اور عراق میں قربت بڑھنے لگی، عراقی فوج کےسربراہ کادو دہائیوں کے بعد سعودی عرب کاپہلا دورہ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:30

سعودی عرب: (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اکتوبر ء) سعودی عرب اور عراق میں قربت بڑھنے لگی، عراقی فوج کےسربراہ کادو دہائیوں کے بعد سعودی عرب کاپہلا دورہ۔ تفصیلات مطابق عراقی فوج کےسربراہ نے دو دہائی بعد سعودی عرب کاپہلا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جنرل عثمان الغانمی کی قیادت میں عراق کےاعلیٰ فوجی وفد نےسعودی عرب کا2روزہ دورہ کیا ہے تاہم دورے کے دوران عراقی وفد کی سعودی مسلح افواج کےسربراہ جنرل عبدالرحمان البنیان سےملاقات بھی ہوئی ہے۔ ملاقات میں عراقی فوج اور سعودی حکام میں 2 طرفہ تعلاقات اور دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھناے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے مزید یہ کہ دونوں ملکوں کےدرمیان سرحدی گزرگاہوں کوکھولنے پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔