وفاقی وزیرریاض پیرزادہ نے نوازشریف کی پارٹی قیادت سنبھالنے کی مخالفت کردی

پارٹی قیادت شہبازشریف کوسنبھالنی چاہیے،نوازشریف پرکیسز اورنااہل بھی ہیں،ملک کو کسی ٹیکنوکریٹ حکومت کی ضرورت نہیں ہے،ہمیں دہشتگرد کہا گیا،وزیراعظم سے انصاف مانگ رہا ہوں۔پریس کانفرنس

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اکتوبر ء): وفاقی وزیرریاض پیرزادہ نے پارٹی قیادت شہبازشریف کوسنبھالنے کا مطالبہ کردیا، نوازشریف پرکیسزہیں اور وہ نااہل بھی ہیں،انہیں ن لیگ کی قیادت نہیں کرنی چاہیے،ملک کو کسی ٹیکنوکریٹ حکومت کی ضرورت نہیں ہے،لیڈرجو کرتے ہیں ہم بھیڑبکریوں کی طرح دیکھتے ہیں۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی پارٹی صدارت کی مخالفت کردی۔ریاض پیرزادہ نے کہاکہ ن لیگ کی قیادت شہبازشریف کوسنبھالنی چاہیے۔ ارشد شریف کاشکرگزارہوں جو اراکین اسمبلی سے متعلق فہرست منظرعام پرلے کرآئے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امیدتھی کہ پارلیمنٹ انصاف فراہم کرے گی۔ارکان اسمبلی کوانصاف فرام کرنے کی ذمہ داری فوج کی نہیں بلکہ پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر ہم قومی اسمبلی تک بھی پہنچ جائیں تو دہشت گرد کہلاتے ہیں۔میں نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرلی ہیں،کیونکہ ہم شیشے کے گھر میں رہ کر پتھر نہیں مارسکتے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بے انصافی بڑھ گئی ہے۔میں نے 99ء میں بھی پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرالیکشن جیتاتھا لیکن حکومت ختم کردی گئی۔جس دن سے میر ے والد کو گرفتار کیا گیااس دن سے سیاست میں ہوں۔

انہوں نے کہاکہ ملک کو کسی ٹیکنوکریٹ حکومت کی ضرورت نہیں ہے۔لیڈرجو کرتے ہیں ہم بھیڑبکریوں کی طرح دیکھتے ہیں۔ہمیں صرف بلدیاتی کاموں کے لیے رکھا گیا ہے۔ڈیزل اور بجلی مہنگی کردی گئی۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے اندر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔صاحب اقتدار اوروزیراعظم سے انصاف مانگ رہا ہوں۔ارکان اسمبلی کوانصاف فرام کرنے کی ذمہ داری فوج کی نہیں بلکہ پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :