آرمی چیف کا آرمی میڈیکل سنٹرایبٹ آباد کا دورہ،ڈاکٹرزاورمیڈیکل سٹاف کی تعریف

یاد گارشہداء پرحاضری اور پھول بھی چڑھائے،دہشتگردکی جنگ میں آرمی میڈیکل کورنے قیمتی جانیں بچائیں،کورنے عام افراد کوبھی ضرورت کے وقت خدمات دیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ کی گفتگو

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اکتوبر ء): چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل سنٹرایبٹ آباد کا دورہ کیا،آرمی چیف نے ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کوسراہا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج آرمی میڈیکل کورکی کمانڈنگ آفیسرزکانفرنس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے میڈیکل سرج لیفٹیننٹ جنرل زاہد حمید کوآرمی میڈیکل کورکے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔

اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کوبھی سراہا۔ آرمی چیف نے یادگارشہداء پرحاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگرد کی جنگ میں آرمی میڈیکل کورنے قیمتی جانیں بچائیں۔آرمی میڈیکل کور کی معیاری صحت عامہ کی خدمات قابل قدرہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی میڈیکل کورنے عام افراد کوبھی ضرورت کے وقت خدمات دیں۔