جھنگ: موبائل فون پر انعامی رقم کا جھانسہ دینے والے 10ملزمان گرفتار

ملزمان سے 95ہزارروپے نقدی، 15موبائل فونز،لیپ ٹاپ، شناختی کارڈزاور مہریں برآمد،ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی۔میڈیا رپورٹس

منگل 17 اکتوبر 2017 17:39

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء): جھنگ میں انعامی رقم کاجھانسہ دینے والے 10ملزمان گرفتارکرلیے ہیں، ملزمان لوگوں کوموبائل فون پرانعامی رقم کاجھانسہ دیکرلوٹتے تھے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سکیورٹی اداروں نے جھنگ میں موبائل فون پرانعامی رقم کا جھانسہ دے کرلوگوں کولوٹنے والے ملزمان گرفتارکرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

10ملزمان کوخفیہ اطلاع پرگرفتارکیا گیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے 95ہزارروپے نقدی، 15موبائل فونز،لیپ ٹاپ، شناختی کارڈزاور مہریں برآمدہوئی ہیں۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔واضح رہے موبائل فون پربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ، انعامی رقم کے حوالے سے لوگوں کولوٹنے والے گروہ سرگرم ہیں۔پی ٹی اے نے بھی عوام کوموبائل میسجزکے ذریعے آگاہ کیاہے کہ اگرکسی کوکوئی انعامی رقم سے متعلق میسج موصول ہوتوشکایت درج کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :