شوہر پر تیزاب پھینک کر قتل کرنیوالی بیوی کو دومرتبہ سزائے موت اور عمرقید

منگل 17 اکتوبر 2017 22:35

ملتان۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء)انسداددہشت گردی عدالت نمبر1 نے شوہر کو قتل کرنے پر بیوی کو دومرتبہ سزائے موت اور عمرقیدکی سزا کاحکم سنایا ہے۔استغاثہ کے مطابق تھانہ صدروہاڑی کے علاقے لڈن کے رہائشی یاسمین کا اپنے شوہر عمران کے ساتھ دوسری شادی کے معاملے پر تنازعہ چل رہاتھا۔

(جاری ہے)

یاسمین نے طیش میں آکر 23مئی 2017ء کو اپنے شوہر عمران پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ چنددن ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

صدر پولیس وہاڑی نے ملزمہ یاسمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کو گرفتار کرلیاتھا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر1 کے جج ملک خالد محمود نے منگل کے روز مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ کو دومرتبہ سزائے موت ،عمرقید اور 20لاکھ جرمانے کی سزا کاحکم سنایا۔

متعلقہ عنوان :