مریم نوازمیری بڑی بہن ہیں ،ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ،حمزہ شہباز

منگل 17 اکتوبر 2017 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء)رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازنے کہاہے کہ مریم نوازمیری بڑی بہن ہیں ،ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ،شہبازشریف اورنوازشریف بھائی ہیں ،مخالفین سازشوں کے ذریعے دوبھائیوں کولڑانہیں سکتے ،نوازشریف اورشہباز شریف کامؤقف علیحدہ ہے ،سازشیں ہوتی رہی ہیں ہمیں ملک کی خاطرزیادتیاں برداشت کرنی ہوں گی ،دل بڑاکرناہوگا،اداروں سے ٹکراؤملک کیلئے بہترنہیںہے۔

منگل کے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماحمزہ شہبازنے کہاکہ کارکن پارٹی کاسرمایہ ہوتے ہیں ،پارٹی کاسربراہ میاں نوازشریف ہیں ،میں نے 17سال کی عمرمیں میاں نوازشریف کے ساتھ جیل کاٹی ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ روزمیری بہن مریم نوازہمارے گھرآئیں ،ان سے خوشگوارماحول میں بات چیت ہوئی ،میں نے ان سے تائی جان کی خیریت بھی دریافت کی ،پارٹی میں کوئی اختلاف موجودنہیں،شریف خاندان میں بھی کوئی اختلاف نہیں ہیں ،مجھے عہدے کالالچ نہیں ہے ،ایک سیاسی کارکن کی حثیت سے ہمیشہ کام کرتارہوں گا۔

(جاری ہے)

حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ خدمت کے جذبے سے لوگوں کے دلوں میں گھربنائے جاتے ہیں تواس سے بہترکوئی چیزنہیں ،میرے والدگزشتہ دس سال سے وزیراعلیٰ پنجاب ہیں ان پرکرپشن کاکوئی الزام نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹکراؤکی سیاست پاکستان کے مستقبل کونقصان پہنچائے گی ،ہمیں اداروں سے ہم آہنگی پیداکرنی ہوگی ،جمہوریت کیلئے سیاسی لوگوں نے قربانیاں دیں ،ذوالفقارعلی بھٹوجمہوریت کے لئے پھانسی چڑھ گئے۔

انہوںنے کہاکہ کرسی نے ہمیشہ دھوکادیا،پتہ نہیں2018ء میں دوبارہ جیت کراسمبلی میں آؤں گاکہ نہیں ،ہم نے 2018ء میں الیکشن میں کارکردگی کی بنیادپرجاناہے ،اداروں سے ٹکراؤٹھیک نہیں ،شہیدفوجیوں کے ورثاء کوسلام پیش کرتاہوں جنہوںنے وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں دیں ،حمزہ شہبازنے کہاکہ ہم نے لوڈشیڈنگ ختم کردی ہے ۔یہ کوئی آسان کام نہیں تھا،مریم نوازنے این اے 120میں جانفشانی سے کام کیا،2018ء میں ہم الیکشن دوبارہ جیتیں گے ،پارٹی فیصلہ کریگی کہ ہماراقائدکون ہے ،عوام کسی شخص کوباربارسیلکٹ کرتے ہیں یہ عوام کی رائے ہے ،عوام کی رائے کااحترام ہوناچاہئے ،عوام کی خدمت کی سیاست پریقین ہے ،کوئی عہدہ میرے مقدرمیں ہواتوضرورمل جائے گا،عہدے کے پیچھے میں نہیں بھاگتا۔

انہوںنے کہاکہ مریم نوازمیری بڑی بہن ہیں ،میراان سے کوئی اختلاف نہیں ہے ،سیاسی سوچ میں فرق ضرورہوسکتاہے ہم دہشتگردی کاخاتمہ کریں گے اوراداروں کوساتھ لیکرچلیں گے ۔نوازشریف اورشہبا زشریف دونوں بھائی ہیں ،دونوں میں کوئی اختلاف نہیں ،دونوں بھائیوں کوکوئی سازشوں سے لرادے یہ ممکن نہیں،انہوںنے کہاکہ نوازشریف کے خلاف فیصلے میں نقص موجودہیں ،عدالتیں نہیں ،عدالتوں کے فیصلے بولتے ہیں ،ہم قانونی جنگ لڑرہے ہیں ،اس ملک میں سا زشیں ہوتی رہی ہیں ،زیادتیاں ہوتی ہیں ،ہمیں ملک کی خاطربرداشت کرناپڑیگا،دل بڑاکرناہوگا۔