الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی

منگل 17 اکتوبر 2017 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔ تحریک انصاف کی جانب سے بابر اعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ، بابر اعوان نے پارٹی چیف الیکشن کمشنر اعظم سواتی کی مصروفیت کے باعث کیس ملتوی کرنے کی درخواست کی جس پر الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی