پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن کے بھائی وسیم افضل چن کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

منگل 17 اکتوبر 2017 19:24

منڈی بہاوالدین (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن کے بھائی وسیم افضل چن نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کی ایک اور بڑی وکٹ اڑا لی ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن کے بھائی وسیم افضل چن نے بھی پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔ وسیم افضل چن نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ وسیم افضل چن تحریک انصاف میں شمولیت کا جلد اعلان کریں گے۔