پی ٹی سی ایل کا ملک بھر میں اپنا سسٹم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

اںٹرنیٹ کی رفتار 20 ایم بی پی ایس سے بڑھ کر 100 ایم جی پی ایس تک ہو جائے گی

منگل 17 اکتوبر 2017 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء) پی ٹی سی ایل نے ملک بھر میں اپنا سسٹم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی پی ٹی سی ایل کی جانب سے انٹرنیٹ صارفین کو خوشخبری سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے ملک بھر میں اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی سی ایل نے ملک بھر کے اںٹرنیٹ صارفین کیلئے کاپر نیٹ ورک کو آپٹیکل فائبر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تبدیلی کے باعث اںٹرنیٹ کی رفتار 20 ایم بی پی ایس سے بڑھ کر 100 ایم جی پی ایس تک ہو جائے گی۔ جبکہ پی ٹی سی ایل صارفین کی شکایات کا بھی ازالہ ہو جائے گا۔