ڈرون حملے زیرو لائن پر ہوئے افغان طالبان پر پاکستان کا اثر و رسوخ کم ہوا، طالبان سے افغان حکومت کے بھی رابطے ہیں،خواجہ آصف

منگل 17 اکتوبر 2017 20:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈرون حملے زیرو لائن پر ہوئے افغان طالبان پر پاکستان کا اثر و رسوخ کم ہوا، طالبان سے افغان حکومت کے بھی رابطے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی پاکستان نے دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیاں کیں انہوں نے کہا کہ خیبر ایجنسی مین ڈرون حملہ بارڈر لائن اور ڈرون حملے زیرو لائن پر ہوئے ہیں افغان طالبان پرپاکستان کا اثر و رسوخ کم ہوا ہے افغان حکومت کے بھی طالبان کے ساتھ رابطے ہیں۔