الیکشن کمیشن کا عمران خان کو ہر صورت گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم

منگل 17 اکتوبر 2017 21:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء) الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ہر صورت گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے 26 اکتوبر کو پیش ہونے کے فیصلے کو رد کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے پیشی کیلئے راضی ہو جانے کے باوجود انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے سربراہ سردار رضا نے ایس ایس پی اسلام آباد کو حکم دیا ہے کہ عمران خان کو ہر صورت گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو ان کے روبرو پیش کیا جائے۔