پیپلز پارٹی کی نوجوان رہنما سیدہ صغری امام کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

منگل 17 اکتوبر 2017 22:15

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء) پیپلز پارٹی کی نوجوان رہنما سیدہ صغری امام نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی ایک اور رہنما تحریک انصاف کو پیاری ہو گئی ہیں۔ پیپلز پارٹی کی نوجوان رہنما سیدہ صغری امام نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ سیدہ صغری امام پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما عابدہ شاہ کی صاحبزادی ہیں۔ سیدہ عابدہ شاہ نے بھی پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔