جسٹس عبادالرحمان نے پولیس افسر کو تھپڑ مارنے والے وکیل کو اپنی عدالت میں پیش ہونے سے روک دیا

پیر 16 اکتوبر 2017 16:20

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اکتوبر ء)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عباد الرحمان لودھی نے اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر پولیس افسر کو تھپڑ مار نے والے وکیل کو اپنی عدالت میں پیش ہونے سے روک دیا، جسٹس عباد الرحمان لودھی نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خاور اکرام بھٹی کو حکم دیا کہ وہ ان کی عدالت میں پیش نہ ہوں، جسٹس عباد الرحمان لودھی نے افسوس کا اظہار کیا کہ ریاستی افسروں کو تھپڑ مارنا سرکاری وکیل کو زیب نہیں دیتا،فاضل جج نے واضح کیا کہ سرکاری وکلاء ریاست کے ملازم ہیں، کسی سیاسی جماعت کے نہیں، جسٹس عباد الرحمان لودھی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدایت کی کہ ان کی عدالت میں غیرسیاسی لاء افسر کو تعینات کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :