سینیٹر وقار احمد کی گاڑی سے غیر نمونہ نمبر پلیٹ اتار دی گئی

پیر 16 اکتوبر 2017 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اکتوبر ء):سینیٹر وقار احمد کی گاڑی سے غیر نمونہ نمبر پلیٹ اتار دی گئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب نے سرکاری طور پر گاڑیو ں کی نمبر پلیٹوں کا نمونہ جاری کرتے ہوئے ،ہر قسم کی فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ کا استعمال ممنوع قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

آج کل محکمہ ایکسائز پنجاب نے صوبہ بھر میں غیر نمونہ نمبر پلیٹوں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے ،ملک کی نامی گرامی شخصیات بھی اس آپریشن کی زد میں آچکے ہیں ۔

حال ہی میں سینیٹر وقار ملک کی گاڑی سے بھی غیر نمونہ نمبر پلیٹ اتار کر لی گئی ۔محکمہ ایکسائز پنجاب نے سینیٹر وقار ملک کی گاڑی سے نمبر پلیٹ اتارنے کی تصویریں بھی جاری کردیں ۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انکی گاڑی سے محکمہ ایکسائز کا اہلکار نمبر پلیٹ اتار رہا ہے ۔گاڑی کا نمبر LE-7786ہے۔