سینئرصحافی کاشف عباسی نےلائیو پروگرام میں جنرل (ر)امجدشعیب کوکھری کھری سنادیں

مجھے فوجی رویہ مت دکھایا کریں،پروگرام میں نہیں آنا ہوتا تومت آئیں،جنرل صاحب آپ کہہ رہے ہیں کہ کوئی پھڈاکرے گاتوٹیک اوورہوجائے گا،ویسے یہ کونسی دلیل ہے؟ اینکرپرسن کاشف عباسی کاامجد شعیب کو جواب

پیر 16 اکتوبر 2017 16:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اکتوبر ء): سینئرصحافی اور اینکرپرسن کاشف عباسی نے کہاکہ براہ مہربانی مجھے فوجی رویہ مت دکھایا کریں ،آپ نے پروگرام میں نہیں آنا تومت آیاکریں،جنرل صاحب آپ کہہ رہے ہیں کہ کوئی پھڈاکرے گاتوٹیک اوورہوجائے گا۔ ویسے یہ کونسی دلیل ہے؟ انہوں نے اپنے پروگرام میں جنرل (ر) امجد شعیب سے دوران بحث سوال کرتے ہوئے کہا کہ پھڈا کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ٹیک اوورکرلیں۔

(جاری ہے)

جنرل صاحب آپ کہہ رہے ہیں کہ کوئی پھڈا کرے گا توٹیک اوورہو جائے گا۔ ویسے یہ کونسی دلیل ہے؟ پروگرام میں جنرل(ر)امجد شعیب نے کہاکہ نوازشریف کوجب فوج میں بڑی عزت دی جارہی تھی توپھرانہوں نے پھڈاکیوں لیا؟یہ نوازشریف کی شخصیت کامسئلہ بھی ہے کیونکہ وہ پہلے بھی تین بارکرچکے ہیں۔ کاشف عباسی نے اس پرجنرل(ر)امجد شعیب مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ آپ دوسری مرتبہ میرے ساتھ ایسا سلوک کررہے ہیں ۔کہ میں نے نہیں آیاکرنا۔براہ مہربانی مجھے فوجی رویہ مت دکھایاکریں ،آپ نے پروگرام میں نہیں آناتومت آیاکریں ۔آپ نے مجھے دو باراس طرح کالب و لہجہ استعمال کیاہے۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں