کاروباری واقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ کی ضرورت ہے،ایرانی سفیر

معاشی ترقی کے ثمر خوشحالی کیلئے امن اور دونوں ممالک کے خوشگوار تعلقات کلیدی اہمیت رکھتے ہیں،ایرانی سفیر مہدی ہنردوست کی ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سینیٹر ڈاکٹر محمد علی سیف سے ملاقات میں گفتگو

پیر 16 اکتوبر 2017 16:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اکتوبر ء) پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے اتفاق کیا ہے کہ دونوں ہمسایہ برادر اسلامی ممالک کوکاروباری واقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ کے ذریعے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس اتفاق کا اظہار انہوں نے ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف سے ملاقات میں کیا جنہوں نے ایرانی سفارت خانہ میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورکے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اثرات، گوادر چاہ بہار بندرگاہوں کے پاکستان اور ایران کی معیشت پر مثبت کردارکے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیاگیا کہ معاشی ترقی کے ثمر خوشحالی کے لئے امن اور دونوں ممالک کے خوشگوار تعلقات کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔ سینیٹر محمد علی سیف نے زوردیا کہ دونوں ممالک کو علاقائی امور پر دوستانہ انداز میں غور کرنے کی ضرورت ہے اور برادرانہ ہمسائیگی کے خوشگوار تعلقات کو غلط فہمیوں کی زد میں آنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ انہوںنے پارلیمانی اور مختلف سطحوں پر وفود کے تبادلوں کی اہمیت پر بھی زوردیا۔

متعلقہ عنوان :