گوشوارے جمع نہ کروانے پر عائشہ گلالئی سمیت 261 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی گئی۔

پیر 16 اکتوبر 2017 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اکتوبر ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارئے جمع نہ کروانے پر261ااراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی۔رکنیت معطل کئے جانے والوں میں سینیٹ کے 7اورقومی اسمبلی کے 71 ، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 38،پنجاب اسمبلی کے 84،سندھ اسمبلی کے 50 اور بلوچستان اسمبلی کے 11 ارکان کی شامل ہیں۔

رکنیت معطل کئے جانے والوں میں 4وفاقی وزراء بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر261ااراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی، الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان کی رکنیت اثاثوں کی تفصیلات پر معطل کی گئی، رکنیت معطل کئے جانے والوں میں سینیٹ کے 7اورقومی اسمبلی کے 71 ارکان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا اسمبلی کے 38،پنجاب اسمبلی کے 84،سندھ اسمبلی کے 50 اور بلوچستان کے 11 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی، معطل ارکان میں سینیٹر محمد علی سیف، بیرسٹر فروغ نسیم، مولانا عطاء الرحمان، سینیٹر روبینہ خالد، تاج محمد آفریدی، ایم این اے شہریار آفریدی، وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمدیوسف، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دامادکیپٹن(ر) محمدصفدر، وزیرمملکت برائے کیڈطارق فضل چوہدری، وزیر مملکت برائے قانون و انصاف شاہنواز رانجھا،وزیر مملکت برائے پورٹس اینڈ شپنگ چوہدری جعفر اقبال،سابق سپیکر قومی اسمبلی اور موجودہ رکن فہمیدہ مرزا شامل ہیں،قومی اسمبلی کی392میں سے 268ارکان نے گوشوارے جمع کرائے، سینیٹ کے 104میں سے 94ارکان ،، پنجاب اسمبلی میں371میں سی285ارکان ، سندھ اسمبلی کی168میں سے 118 ارکان، کے پی کے کے 129میں سی86ارکان اور بلوچستان کے 65میں 54ارکان نے اپنے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے ہیں۔