قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم کے بل 2017کی کثرت رائے سے منظوری دیدی
پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی نے ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیا 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے وزرائے مملکت بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں گے، وفاقی کابینہ اپنے اختیارات کسی بھی ماتحت افسر یا اتھارٹی کو تفویض کرسکے گی، آئین کے آرٹیکل 99 اور 139 کو اصل شکل میں بحال کیا جارہا ہے، موجودہ صورتحال میں ہر فیصلے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جانی ضروری تھی، صوبوں میں بھی اسی طرز پر ترمیم کرکے تبدیلی لائی جائے گی،وفاقی کابینہ اپنے روز مرہ امور چلانے مختص کرنے اور ٹرانزیکشن کے قوائد بنائیں گے ، صوبائی کابینہ اپنے روز مرہ امور چلانے مختص کرنے اور ٹرانزیکشن کے قوائد بنائیں گے، وفاقی وزیرقانون زاہد حامد
پیر 16 اکتوبر 2017 19:16
(جاری ہے)
کمیٹی نے قبائلی علاقوں میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی بجائے پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ کار بڑھانے کی منظوری دے دی ،کمیٹی نے وزیرقانون کی 2 روز کی مہلت کی درخواست مسترد کردی۔
اجلاس میں مولانا شیرانی اور علی محمدخان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ، مولانا شیرانی نے کہا کہ ہمارے اداروں نے فاٹا میں دہشت گردی لائی ، ہمارے اداروں نے کولیشن سپورٹ فنڈ لینے فاٹا میں دہشت گردی لائی، میں اپ کے بیان کی مذمت کرتا ہوں کہ ہمارے ادارے دہشت گردی لاتے ہیں ، علی محمد خان نے کہا کہ آئی ایس ائی اور پاک فوج کے خلاف بات سننے کو تیار نہیں ہوں ۔ ایسے شخص کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا جس کا کشمیر سے دور دور تک واسطہ نہیں ، دونوںاپنے مفادات کی سیاست کر رہے ہیں ۔ کمیٹی نے 29 ویں آئینی ترمیم کا بل موخر کردیا۔قائمہ کمیٹی نے کشور زہرا کا نوجوانوں کو قدرتی آفات اور بیرونی جارحیت سے نمٹنے کے لئے لازمی تربیت دینے کے آئینی ترمیم بل مسترد کردیا۔کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ یہ تربیت نوجوان پہلے بھی حاصل کر رہے تھے ،اس وقت بھی آئین میں ذکر نہیں تھا ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا کااجلاس چوہدری بشیر محمود ورک کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں کمیٹی نے 29 ویں آئینی ترمیم کا بل موخر کردیاوزیرقانون زاہد حامد نے کہا کہ بل کے تحت ایگزیکٹومجسٹریسٹی نظام کی بحالی اور ہائی کورٹ کے لئے جج بننے کی عمر کی حد 40 سال مقرر کرنا تھی ،مجسٹریسٹی نظام کا معاملہ سپریم کورٹ اور مشترکہ مفادات کونسل میں زیرالتوا ہے، ہائیکورٹ کے لئے جج بننے کی عمر کی حد تک 45 سے کم کرکے 40 کرنا چاہتے ہیں، ہائیکورٹ کے لئے جج کی عمر کی حد کم کرنے میں حکومت کی کوئی بدنیتی شامل نہیں تھی، وزیرقانو ن نے کہا سیا سی جماعتیں اگر مخالفت کرتی ہیں تو ہم بل پر زور نہیں دیتے، کمیٹی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے بل کی منظوری دے دی ،وزیرقانون زاہد حامد نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ وفاقی کابینہ وزیراعظم اور وفاقی وزرا پر مشتمل ہوگی،وزرائے مملکت بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں گے، وفاقی کابینہ اپنے اختیارات کسی بھی ماتحت افسر یا اتھارٹی کو تفویض کرسکے گی، وزیرقانون نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 99 اور 139 کو اصل شکل میں بحال کیا جارہا ہے، موجودہ صورتحال میں ہر فیصلے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جانی ضروری تھی، صوبوں میں بھی اسی طرز پر ترمیم کرکے تبدیلی لائی جائے گی۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے سے متعلق بل پر غورکے موقعہ پر اجلاس میں حاجی شاہ جی گل آفریدی اور شہاب الدین نے بھی شر کت کی ،وزیرقانون زاہد حامد نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ فاٹا میں اصلاحات کے سلسلے میں قبائلی علاقوں تک سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مرحلہ وار طریقے سے فاٹا کو خیبرپختونخواہ میں ضم کیا جانا ہے، رواج ایکٹ قبائلی عوام کی خواہش کے مطابق بنایا گیا تھا،مگر فاٹا کی عوام اور ارکان پارلیمنٹ بھی رواج ایکٹ کے حوالے سے زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے،فاٹا کے خیبرپختونخواہ میں انضمام تک قبائلی علاقوں میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا دائرہ سماعت ہوگا، آئین کے آرٹیکل 247 میں ترمیم کرکے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھا دیا جائے گا،اس ضمن میں آئین میں ترمیم لائی گئی ہے ۔رکن کمیٹی شہاب الدین نے کہا کہ صرف مولانا فضل الرحمن کو خوش کرنے کے لئے پشاور کی بجائے اسلام آباد ہائیکورٹ تک دائرہ کار بڑھایا جارہا ہے، پی ٹی آئی کے علی محمد خان کی بھی مولانا فضل الرحمن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شخص کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا جس کا کشمیر سے دور دور تک واسطہ نہیں ، محمود خان اچکزئی اور فضل الرحمان اپنے مفادات کی سیاست کر رہے ہیں ۔ نوجوانوں کو قدرتی آفات اور بیرونی جارحیت سے نمٹنے کے لئے لازمی تربیت دینے کے آئینی ترمیم بل ایم کیو ایم کی کشور زہرا نے پیش کیا16 سے 25 سال عمر کے تمام نوجوان طلبا وطالبات کو قدرتی آفات اور بیرونی جارحیت سے نمٹنے کے لئے لازمی تربیت دی جائے، کشور زہرا نے کہا کہ نوجوان پہلے بھی تعلیمی اداروں میں تربیت لیتے رہے، چیئرمین کمیٹی محمودبشیر ورک قائمہ کمیٹی نے کہا کہ آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں، چیئرمین نے آئین میں ترمیم کا کشور زہرا کا بل مسترد کردیا، ، مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ ایف سی آر سستے انصاف کا واحد ذریعہ ہے، مولانا محمد خان شیرانی فاٹا میں ہمارے اداروں نے دہشتگردوں کو بسایا۔ جس پر علی محمد خان نے کہا کہ میں اداروں کے خلاف اس بیان کی مذمت کرتا ہوں،پاک فوج اور دیگر اداروں کے خلاف بات سننے کو تیار نہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 17 اکتوبر 2017 کی مزید خبریں
-
کولکتہ، مغربی بنگال کے ضلع اسلام پورکی عدالت میں پہلی خواجہ سرا ء کوجج مقررکردیا گیا
-
جے پی رہنما سنگیت سوم نے تاج محل کو غداروں کی تعمیر اور بھارتی ثقافت پر دھبہ قرار دیدیا
-
چین میں روبوٹس ماہرایتھلیٹس بن گئے
-
موغادیشو میں ٹرک بم دھماکوں سے مرنے والوں کی تعداد 300 سے زیادہ ہوگئی
-
بلڈ گروپ بھی ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے ، تحقیق
-
سعودی عرب ، نائٹ شفٹوں میں کام کرنے والی خواتین کو مزید مراعات دینے کا فیصلہ
-
شمالی کوریا پر پہلا بم گرائے جانے تک مفاہمت کی کوششیں جاری رہیں گی‘ریکس ٹلر سن
-
تعلیم کے میدان میں ایک سال زندگی میں11 ماہ کا اضافہ کرتا ہے،
-
بھارت کی بری فوج کو جدید اور ہلکے ہتھیاروں کی کمی کا سامنا ہے،
-
ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک اور جنرل شام میں ہلاک ہوگیا
-
سعودی عرب ، بیٹے نے چھریوں کے وار سے ماں کا قتل کر دیا
-
گیس اسٹیشن پر گاڑی میں آتشزدگی،لوگوں کوبچانے والے شہری کا اپنا خاندان آگ کی نذرہوگیا
-
سعود ی عرب ، ریاض ورکشاپ میں خوفناک آتشزدگی، 10 افراد جاں بحق
-
میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم کی تحقیقات شروع
-
سعودی عرب: ٹیکسوں میں اضافے سے رہائشی مکانات کے کرایوں کومستثنیٰ قرار دے دیا
-
اسلامی اتحادی فوج کسی ملک، مذہب یا مسلک کیخلاف نہیں۔۔۔ جنرل راحیل شریف
-
تحریک انصاف کی سینئرقیادت کااجلاس،عمران خان کا26تاریخ کو رضاکارانہ طور پہ الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ
-
سری لنکن بورڈ نے ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا
-
سیکیورٹی اور معیشت کو بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں ،ْوسائل بڑھیں گے تو سیکیورٹی معاملات بھی بہتر ہوں گے ،ْ اسحاق ڈار
-
سول وعسکری قیادت میں کوئی تناؤ نہیں اختلاف رائے ہو سکتا ہے،شاہد خاقان عباسی
-
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اچانک آگ لگ گئی
-
کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء میں بھی حکومت بنائیں گے،مریم نواز
-
وفاقی حکومت صوبے کے آئینی حقوق اور واجبات ادا کرنے میں مزید تاخیر نہ کرے، پرویز خٹک
-
2018 کے الیکشن کی تیاریاں شروع، عمران خان کیلئے حلقوں کا انتخاب کر لیا گیا
-
بھارت اور پاکستان مسئلہ کشمیر کیلئے پر امن مذاکرات کا طریقہ اختیار کریں،سی پیک کشمیر کے مسئلے پر چین کی حیثیت کو متاثر نہیں کرے گا، چین
-
شیخ رشید احمد سوشل میڈیا میں دنیا کی پہلی طاقتور پسندیدہ شخصیت بن گئے
-
لیگی رہنمائوں کی نظام انصاف پر تنقید کا سلسلہ جاری
-
باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، پی آئی اے کی پرواز میں باتھ روم کا دروازہ ہی نہیں
-
اب آر اوز کے الیکشن نہیں ہونے دینگے، 2013ء کے مینڈیٹ والے خوش فہمی میں نہ رہیں‘آصف زرداری
-
آسٹریلوی ماڈل لارا بنگل کے نام سے بنائے گئے جعلی ٹوئٹر اکاونٹ سے عمران خان پر جنسی حراساں کیے جانے کا الزام
-
پاکستانی عوام کا جاننا ضروری ہے کہ ریفرنسز کیس کا پانامہ سے دور دور کا تعلق نہیں، درخواست گزار کی جانب سے کوئی کرپشن کا الزام نہیں، جھوٹے پروپیگنڈے کے تحت یہ کیسز چلائے جا رہے ہیں،تاثر دیا جا رہا ... مزید
-
متحدہ قومی موومنٹ لندن کے کنوینر ندیم نصرت نے بانی الطاف حسین سے علیحدگی اختیار کرلی
-
میرا منی ٹریل اج ہر لحاظ سے مکمل ہوگیا، عمران خان
-
کورکمانڈرراولپنڈی کاایل اوسی کادورہ،افسران اورجوانوں کے بلندعزم و حوصلے کی تعریف
-
پارٹی کو کیپٹن (ر) صفدر کے بیان پر ایکشن کا سوچنا چائیے، وزیر خارجہ خواجہ آصف
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے بنی گالہ کےسامنے احتجاجی کنٹریکٹ لیکچرارزکوخبردار کردیا
-
تحریک انصاف کا نئے الیکشن کا مطالبہ سو فیصد درست ہے ،ْبابر اعوان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس متوازن تھی، کسی بات کو متازع نہیں بنانا چاہیے، ملکر پاکستان کر آگے بڑھائیں گے ‘ خواجہ سعد رفیق
-
غذائی مسائل کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوکنگ آئل ،آٹا ،نمک ، گھی کی فورٹی فیکشن شروع
-
پاکستان میں مبینہ طورپر اغوا ہونے والے ترک خاندان کو بازیابی کے بعد ترکی ڈی پورٹ کردیاگیا
-
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم کے بل 2017کی کثرت رائے سے منظوری دیدی
-
ہر کسی کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا ہوگا ایک دوسرے کے کام میں مداخلت نہیں کر نی چاہیے ‘سپیکر قومی اسمبلی
-
کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملہ
-
گوشوارے جمع نہ کروانے پر عائشہ گلالئی سمیت 261 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی گئی۔
-
پارٹی فنڈنگ کیس ،ْ الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
کاروباری واقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ کی ضرورت ہے،ایرانی سفیر
-
اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے 10ہزار سے زائد طلباء وطالبات کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں،وزارت مذہبی امور
-
سینئرصحافی کاشف عباسی نےلائیو پروگرام میں جنرل (ر)امجدشعیب کوکھری کھری سنادیں
-
سینیٹر وقار احمد کی گاڑی سے غیر نمونہ نمبر پلیٹ اتار دی گئی
-
پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے فور ضمنی الیکشن میں اساتذہ نے ڈوٹیاں دینے سے انکار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.