خیبرپختونخواہ حکومت نے بنی گالہ کےسامنے احتجاجی کنٹریکٹ لیکچرارزکوخبردار کردیا

ون سٹیپ پروموشن اور الاؤنسزدینا ممکن نہیں،کل تک دھرنے کا شوق پورا کرکے واپس آجائیں،18اکتوبرکے بعد کلاسزکا بائیکاٹ کیا گیا تومحکمانہ کاروائی کی جائے گی۔وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ مشتاق غنی

پیر 16 اکتوبر 2017 20:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اکتوبر ء): خیبرپختونخواہ حکومت نے بنی گالہ کے سامنے احتجاج کرنے والے کنٹریکٹ لیکچرزکوخبردار کردیاہے کہ کنٹریکٹ آئی ٹی لیکچراربنی گالہ میں کل تک دھرنے کاشوق پوراکرکے واپس آجائیں،ون سٹیپ پروموشن اور الاؤنسزدیناممکن نہیں،18اکتوبرکے بعد کلاسزکابائیکاٹ کیاگیاتومحکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات مشتاق غنی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ کے باہراحتجاجی مظاہرہ کرنے والے آئی ٹی کے کنٹریکٹ لیکچرارزکوخبردارکیاہے کہ ل تک دھرنے کاشوق پوراکرکے واپس آجائیں۔کالجوں میں تیارکردہ ڈرافٹ اساتذہ کے حوالے کردیئے ہیں۔اساتذہ کوون سٹیپ پروموشن اور الاؤنسزدیناممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اگر18اکتوبرکے بعد کلاسزکابائیکاٹ کیاگیاتومحکمانہ کاروائی کی جائے گی۔واضح رہے خیبرپختونخواہ کے آئی ٹی لیکچرارنے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیااور دھرنادیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیاہے کہ صوبے کے کنٹریکٹ آئی ٹی لیکچرارکو فوری مستقل کیاجائے۔اس سے قبل خیبرپختونخواہ اساتذہ نے بھی مطالبات کے حق میں بنی گالہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاتھا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے انہیں مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔