کورکمانڈرراولپنڈی کاایل اوسی کادورہ،افسران اورجوانوں کے بلندعزم و حوصلے کی تعریف

معصوم شہریوں کونشانہ بنانابھارت کاغیرپیشہ ورانہ فعل ہے، پاک فوج کوعلم ہے کہ کنٹرول لائن کے دوسری جانب بھی ہمارے بھائی ہیں،کشمیری بھائیوں کے باعث بھارتی فائرنگ کاجواب محتاط اندازمیں دیتے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کی گفتگو

پیر 16 اکتوبر 2017 20:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اکتوبر ء): کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول پرمختلف سیکٹرزکا دورہ کیا،کورکمانڈرنے ایل اوسی پرتعینات فوجی افسران اور جوانوں کے بلندعزم و حوصلے کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول پرمختلف سیکٹرزکا دورہ کیا۔

کورکمانڈرنے ایل اوسی پرتعینات فوجی افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں ،بلندعزم و حوصلے کوسراہا۔ کورکمانڈر راولپنڈی نے بھارت ایل اوسی پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کونشانہ بنانا بھارت کا غیرپیشہ ورانہ فعل ہے۔بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔ کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ایل اوسی کے قریب شہری آبادی کے بلندعزم کوبھی سراہا۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج کوعلم ہے کہ کنٹرول لائن کے دوسری جانب بھی ہمارے بھائی ہیں۔کشمیری بھائیوں کی فائرنگ کے باعث بھارتی فائرنگ کاجواب محتاط اندازمیں دیتے ہیں۔