2018 کے الیکشن کی تیاریاں شروع، عمران خان کیلئے حلقوں کا انتخاب کر لیا گیا

پیر 16 اکتوبر 2017 22:40

لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اکتوبر ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لاہور میں آئندہ انتخابات کے لیے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور میں قومی اسمبلی کے 13 حلقوں کے لیے 22 امیدوار میدان میں اتر آئے ہیں تاہم ان میں سے این اے118 میں چودھری سرور جبکہ این اے120 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں لیکن باقی 11 حلقوں کے لیے امیدواروں کے نام الیکشن سے 2 ماہ قبل فائنل کیے جائینگے لیکن یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کون سے حلقے سے الیکشن لڑیںگے تاہم اس حوالے سے کپتان این اے122 یا این اے125 میں جائینگے اس حوالے سے پارٹی میں صلاح و مشورے جاری ہیں۔

این اے 121 میں پی ٹی آئی کے حماد اظہر اور ن لیگ کے مہر واجد عظیم آمنے سامنے ہیں تاہم این اے122 میں عمران خان یا پھر عبدالعلیم خان الیکشن لڑیں گے اور اسی طرح این اے125میں بھی عمران خان اور عبدالعلیم خان ان دونوں میں سے کون الیکشن لڑے گا اس پر پارٹی میں صلاح و مشورت جاری ہیں تاہم فی الحال کسی بھی رہنما کا نام فائنل نہیں کیاگیا۔