ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس ، عدالت میں چالان پیش نہ کرنے پر سی پی او ملتان نے کیس کے تفتیشی آفیسرکو برطرف کردیا

منگل 10 اکتوبر 2017 20:11

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء)ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں عدالت میں چالان پیش نہ کرنے پر سی پی او ملتان نے کیس کے تفتیشی آفیسرکو برطرف کردیا ،ذرائع کے مطابق تفتیشی آفیسر کو فرائض میں کوتاہی برتنے پرسی پی اوملتان نے برطرف کیا،ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں عدالت تین ماہ سے تفتیشی آفیسر کو چالان جمع کروانے کا حکم دے رہی تھی ،لیکن تفتیشی آفیسر کی طرف سے عدالت میں چالان جمع نہیں کرایا گیا جس پر سی پی او ملتان نے کیس کے تفیشی آفیسر کو برطرف کردیا۔

متعلقہ عنوان :