مشال خان قتل کیس کی ساتویں سماعت (کل) سنٹرل جیل ہری پور میں ہو گی

منگل 10 اکتوبر 2017 21:44

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء) مشال خان قتل کیس کی ساتویں سماعت (کل) بدھ کو سنٹرل جیل ہری پور میں ہو گی۔ مقدمہ کے مزید گواہو ں کو طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مردان یونیورسٹی میں قتل ہونے والے صوابی کے طالب علم مشال خان کے قتل کیس کی ساتویں سماعت (آج) بدھ کو سنٹرل جیل ہری پور میں ہو گی جبکہ مقدمہ کی سماعت ایبٹ آ باد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج فضل سبحان سنٹرل جیل ہری پور میں کیمپ کورٹ میں کریں گے جس کیلئے مقدمہ کے مزید گواہوں کو طلب کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ سماعتوں کے دوران مقدمہ کے 26 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :