مہندی کی تقریب میں فائرنگ ،گولیاں لگنے سے 2نوجوان جاں بحق ‘ ملزم گرفتار

منگل 10 اکتوبر 2017 22:02

سا ہیوال۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء)مہندی کی تقریب کے دوران خوشی میں فائرنگ کے نتیجہ میں 2نوجوان گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑگئے‘ ملزم گرفتار ‘ مقدمہ درج کرلیاگیا، تفصیل کے مطابق ساہیوال کے نواحی گائوں 98/6-R میں وسیم کے گھر رات کے وقت مہندی کی تقریب ہورہی تھی کہ اس دوران شادی کی خوشی میںعمر نے پسٹل 30بور سے فائرنگ کی اورگولی کاخول پسٹل کے چیمبر میں پھنس گیا ،اسی دوران ملزم عمر نے دوبارہ فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں زاہد اور دانش کوگولیاں لگ گئیں اور دونوں موقع پرہی دم توڑگئے، پولیس فریدٹائون اطلاع ملنے پر موقع پرپہنچ گئی اور ملزم عمرکوگرفتارکرکے مقدمہ قتل درج کرلیا ۔ lh/tam/msc2044

متعلقہ عنوان :