امریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 21 افراد ہلاک

منگل 10 اکتوبر 2017 10:50

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء) امریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے رونما ہونے والے واقعات میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکامیں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے کہا ہے کہگزشتہ روز امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 60 واقعات رونما ہوئے جن میں 21 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہوئے۔فائرنگ کے بیشتر واقعات ریاست الی نوائے، میسوری، کیلیفورنیا اور نیوجرسی میں رونما ہوئے۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی شہر لاس ویگاس میں فائرنگ کے ایک واقعے میں پچاس افراد ہلاک اور سینکڑوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :