امریکا، ٹریفک سگنل توڑنے والی خاتون پولیس اہل کاروں کی فائرنگ سے ہلاک

منگل 10 اکتوبر 2017 12:11

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء) امریکا شہر میامی میں ٹریفک سگنل توڑنے والی خاتون پولیس اہل کاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئی۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہرکی پولیس سربراہ ڈینیئل اوٹس نے کہا ہے کہ سیاحتی علاقے کے وسط میں بی ایم ڈبلیو میں سوار خاتون نے انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ پہلے ٹریفک سگنل توڑا اور پھر ایک دوسری سواری سے گاڑی ٹکرا دی۔

اس کے بعد خاتون نے گاڑی میں فرار ہونے کی کوشش کی اور اس دوران ایک پولیس اہل کار کو بھی ٹکر ماری۔ اس کے نتیجے میں وہاں موجود پولیس نے خاتون پر فائرنگ کر دی۔انہوں نے مزید بتایا کہ خاتون کو جائے حادثہ پر طبی امداد فراہم کی گئی تاہم وہ دم توڑ گئی۔پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ خاتون نے جس پولیس اہل کار کو ٹکرماری تھی وہ ہسپتال میں ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔

متعلقہ عنوان :