دبئی ، لڑکے نے ہارن نگل لیا، سانس لینے پر ہارن کی آواز

منگل 10 اکتوبر 2017 14:34

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء) مقامی زرائع کے مطابق دبئی میں 8 سالہ لڑکے نے ہارن کے ساتھ کھیلتے ہوئے اسے نگل لیا اور اب اسکے گلے سے ہارن کی آواز آتی ہے جس کی ویڈیو ڈاکٹر نے سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے۔

(جاری ہے)

دبئی کے ڈاکٹر سنٹیاگو کا کہنا ہے کہ اسنے یہ ویڈیو لوگوں میں آگاہی پھیلانے کے لیے شئیر کی ہے کہ کھلونوں سے کھیلتے ہوئے محتاط رہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ لڑکا انتہائی بے چین نظر آ رہا ہے کیونکہ وہ جب بھی سانس لیتا ہے تو ہارن کی آواز نکلتی ہے۔ بہرحال لڑکے کے گلے سے وہ ہارن نکال لیا گیا اور اسکی آواز بھی نارمل ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :