ہوائی جہازمالٹا میں ہے جبکہ پارکنگ فیس لاکھوں میں جرمنی میں بن گئی، سینیٹراعتزازاحسن

جہازچوری پہلی بارسنی،جوجہازچراسکتے ہیں وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں،نوازشریف نے 90ء میں پیپلزپارٹی کی حکومت گرائی،جبکہ 99ء میں ہم نے ن لیگ کاساتھ دیا،مجھے وکیل کرنے کیلئے آپ نے کلثوم نوازکومیرے پاس بھیجا، سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال

منگل 10 اکتوبر 2017 19:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء):پیپلزپارٹی کے سینیٹراعتزازاحسن نے کہا ہے کہ پہلی بارجہازچوری کا سنا ہے، جولوگ جہازچرا سکتے ہیں وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں،ہوائی جہازمالٹا میں ہے جبکہ جرمنی میں فیس لاکھوں میں بن گئی ہے،نوازشریف نے 1990ء میں پیپلزپارٹی کی حکومت گرائی،جبکہ99ء میں ہم نے آپ کاساتھ دیا،مجھے وکیل کرنے کیلئے آپ نے کلثوم نوازکومیرے پاس بھیجا ۔

انہوں نے سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے ماضی میں سپریم کورٹ پرحملہ کروایا گیا۔نوازشریف نے ججزکودھمکیاں دے کرآصف زرداری کو5سال قیدکروائی۔نوازشریف نے سابق صدرفاروق لغاری کیخلاف سازش کی۔اعتزازاحسن نے کہاکہ نوازشریف کی سازشوں کی داستان طویل ہے۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے 1990ء میں سازش کے تحت پیپلزپارٹی کی حکومت گرائی۔

نوازشریف کی سازشوں کی طویل داستان ہے۔ماضی میں پیپلزپارٹی کی حکومت گرانے کیلئے پیسے بھی لیے گئے۔نوازشریف نے ماضی میں اپنے ہی وزیراعظم کیخلاف سازش کی۔انہوں نے کہا کہ 99ء میں ن لیگ کیخلاف سازش ہوئی توہم آپ کے ساتھ کھڑے تھے۔ مجھے وکیل کرنے کیلئے آپ نے کلثوم نوازکومیرے پاس بھیجا ۔انہوں نے جہازچوری معاملے پرکہاکہ پہلی بارجہازچوری کا سنا ہے۔ جولوگ جہازچراسکتے ہیں وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ہوائی جہازمالٹامیں ہے جبکہ جرمنی میں فیس لاکھوں میں بن گئی ہے۔