کوئی ممبر قرارداد پیش کرتاہے تو اسے بات بھی کرنے دی جائے ، شاہ محمود قریشی

صرف قرارداد ہی پاس کرینگے تو کسی کو کیا پتہ چلے گے یہ کس مقصد کیلئے تھی ، ایوان زیریں میں گفتگو

منگل 10 اکتوبر 2017 20:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء) پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر کوئی ممبر قرارداد پیش کرتا ہے تو اس پر اس ممبر کو بات کرنے کی بھی اجازت دی جائے اگر آپ صرف قرارداد ہی پاس کریں گے تو کسی کو کیا پتہ چلے گا کہ کس مقصد کے لئے قرارداد پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو قومی اسمبلی میں صاحبزادہ طارق کی جانب ان ڈائریکٹر ٹیکس میں کمی کے حوالے سے قرارداد پیش کرنے اور اسے پاس کرنے کے بعد بات کا موقع نہ دینے پر ایوان میں بات کرر ہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں تمام ممبران کو بات کرنے کا پورا موقع دیا جانا چاہیئے۔۔

متعلقہ عنوان :