بھارت نے آئی ایس آئی پر روہنگیا مسلمانوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عائد کر دیا

منگل 10 اکتوبر 2017 20:43

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء) بھارت نے آئی ایس آئی پر روہنگیا مسلمانوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عائد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کے حساس معاملے پر بھی سیاست کرنے سے باز نہیں آیا۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ آئی ایس آئی پر روہنگیا مسلمانوں کو اسلحہ فراہم کر رہی ہے۔ یہ الزام بھارتی فوج کے افسر جنرل بی ایس جسوال نے عائد کیا ہے۔ بھارت اس سے قبل بھی روہنگیا مسلمانوں پر دہشت گردی کا الزام عائد کرکے انہیں پناہ دینے سے انکار کر چکا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے: