بلاول بھٹو سے صوبائی وزیر امداد پتافی کی ملاقات ، ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ دی

منگل 10 اکتوبر 2017 21:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز امداد پتافی نے بلاول ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

امداد پتافی نے پارٹی چیئرمین کو ترقیاتی کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور یقین دلایا کہ ترقیاتی منصوبوں کی معینہ مدت کے اندر تکمیل کو یقینی بنانے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :