نیب ریفرنسز کے سلسلے میں فرد جرم عائد کیے جانے سے قبل ہی مریم نواز کا لندن واپس روانہ ہونے کا فیصلہ

منگل 10 اکتوبر 2017 21:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء) نیب ریفرنسز کے سلسلے میں فرد جرم عائد کیے جانے سے قبل ہی مریم نواز نے لندن واپس روانہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کے سلسلے میں اگلی سماعت 13 اکتوبر کو ہوگی۔ 13 اکتوبر کی سماعت کے دوران ممکنہ طور پر شریف خاندان کے افراد پر فرد جرم عائد کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے معروف صحافی اور تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اہم انکشاف کیا گیا ہے۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے پھر سے لندن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مریم نواز 13 اکتوبر کی نیب سماعت سے قبل ہی لندن واپس روانہ ہو جائیں گی۔ 13 اکتوبر کی سماعت میں فرد جرم عائد کیے جانے کے باعث مریم نواز کی گرفتاری بھی عمل میں آ سکتی ہے۔ اسی لیے انہوں نے لندن واپس روانہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ہمراہ 9 اکتوبر کی سماعت سے قبل پاکستان واپس آئی تھیں اور احتساب عدالت میں پیش ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :