کلثوم نواز کی برطانیہ میں پہلی کیموتھراپی کے سیشن کی تیاری

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے والدین کی تصاویر جاری کی اور چاہنے والوں سے دعائیں کرنے پر شکریہ ادا کیا

منگل 10 اکتوبر 2017 21:51

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء)سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی برطانیہ میں پہلی کیموتھراپی کے سیشن کی تیاری کی جارہی ہے۔نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے والدین کی تصاویر جاری کی اور چاہنے والوں سے دعائیں کرنے پر شکریہ ادا کیا، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مریم نواز کی جانب سے ایک اور تصویر بھی جاری کی گئی اورانھوں نے بیماری اور تندرستی میں ایک ساتھ ہونے پر اپنے والدین پر رشک کیا۔خیال رہے کہ کلثوم نواز کو رواں سال اگست میں لیمفوما کی اس وقت تشخیص ہوئی تھی جب انھیں نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔کلثوم نواز طبی معائنے کے لیے لندن گئی تھیں جہاں انھیں ابتدائی سطح کا لیمفوما تشخیص ہوا تھا جس کے بعد وہ لندن میں ہی زیر علاج ہیں۔مریم نواز نے کلثوم نواز کی عدم موجودگی میں قومی اسمبلی کی نشست 120 کی انتخابی مہم چلائی تھی اور کامیابی کے بعد والدہ کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہوگئی تھیں۔۔

متعلقہ عنوان :