اسٹیبلیشمنٹ نواز شریف کیساتھ ملی ہوئی ہے: شیخ رشید کا الزام
تازہ ترین : 1
اسٹیبلیشمنٹ نواز شریف کیساتھ ملی ہوئی ہے: شیخ رشید کا الزام

اسٹیبلیشمنٹ نواز شریف کیساتھ ملی ہوئی ہے: شیخ رشید کا الزام

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء) شیخ رشید نے الزام عائد کیا ہے کہ اسٹیبلیشمنٹ نواز شریف کیساتھ ملی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے ایک دلچسہ الزام عائد کیا گیا ہے۔ شیخ رشید نے الزام عائد کیا ہے کہ اسٹیبلیشمنٹ نواز شریف کیساتھ ملی ہوئی ہے۔

بیرون ملک سے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز لندن فلیٹس کی مالک نہیں تو حسن اور حسین نواز کی ملکیت کے دستاویزات پیش کریں۔ جبکہ ایل این جی معاہدے کی دستاویزات کو حاصل کرنے کے لیے تین ملکوں کے دھکے کھانے پڑے ہیں۔ شیخ رشید نے ان دستاویزات کو جلد منظر عام پر لانے کا اعلان کیا ہے۔ شیخ رشید کا دعوی ہے کہ یہ 15 سال تک 200 ارب روپے کی کرپشن ہے جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پارٹنر ہیں، ہم نئے چیئرمین نیب کو دو سو ارب کا ٹیسٹ کیس دیں گے۔
وقت اشاعت : 10/10/2017 - 22:32:25

اپنی رائے کا اظہار کریں