سعودی عرب نے ہزاروں انتہاپسند اماموں کو فارغ کردیا۔

منگل 10 اکتوبر 2017 23:13

روس:(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء) سعودی حکومت نے کئی ہزار انتہا پسند اماموں کا فارغ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیرخارجہ عدیل الجوبیر کا غیر ملکی ٹی وی چینل کے دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے کئی ہزار انتہاپسند اماموں کو فارغ کردیا کیونکہ سعودی حکومت کبھی بھی نہیں چالتی کہ ملک میں انتشار یا پھر تعاصب پھیلے۔

(جاری ہے)

سعودی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ روس کے ساتھ ملکر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اہم اقدام کرےگا تاہم داعش جیسی دہشتگرد تنظیم کا خاتمہ بھی اشد ضرورت ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہےکہ سعودی عرب کے حاکم سمیت اکثر وزیر روس کے اہم دورے پر ہیں اور اس حوالے سے سعودی عرب اور روس کے مابین کئی اہم شعبوں میں تعاون پر معاہدے کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :