وزیردفاع اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات، سکیورٹی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال

منگل 10 اکتوبر 2017 17:46

راوالپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء): وزیردفاع انجینئرخرم دستگیراور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے،جس میں سکیورٹی صورتحال اور ملکی دفاع سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق وزیردفاع انجینئرخرم دستگیرنے آج جی ایچ کیوراولپنڈی کا دورہ کیا۔جہاں پرخرم دستگیرنے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔اس موقع پروزیردفاع خرم دستگیرکوملٹری آپریشنزڈائریکٹوریٹ میں ملکی دفاع اور سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :