سول عدالت میں تحریک انصاف کے سربراہ کیخلاف10ارب روپے ہرجانے کی درخواست پرسماعت

عدالت نے عمران خان کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے کیس پرکارروائی 9اکتوبر تک ملتوی کردی عمران خان نے پانامہ پیپرز کے معاملے پر شہبازشریف پر10 ارب روپے کی پیشکش کابے بنیاد الزام لگاکر قوم کو گمراہ کیا‘ درخواست گزار

پیر 25 ستمبر 2017 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر ۔2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کی درخواست کی سماعت آج لاہورکی سول عدالت میں ہوئی۔ لاہورکی سول عدالت کے جج اظفرسلطان نے شہبازشریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کی درخواست پرسماعت کی۔عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز بھی سماعت پرجواب داخل نہیں کرایاگیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے عمران خان کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے کیس پرکارروائی 9اکتوبر تک ملتوی کردی۔درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان نے پانامہ پیپرز کے معاملے پر شہبازشریف کی جانب سی10 ارب روپے کی پیشکش کاشہبازشریف پربے بنیاد الزام عائد کیا۔عمران خان نے شہباز شریف پربے بنیاد الزام عائد کر کے قوم کو گمراہ کیا اورسیاسی مفادات حاصل کرنے کیلئے شہبازشریف کی کردار کشی کی ۔ درخوست گزار نے استدعا کی ہے کہ شہبازشریف کی کردارکشی کرنے پر عدالت عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کی ڈگری جاری کرے۔