وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تحصیل ناظم نوشہرہ کو برطرف کرکے اپنے بھتیجے احد خٹک کو تحصیل ناظم نامزد کردیا

پیر 25 ستمبر 2017 20:15

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر ۔2017ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے تحصیل ناظم نوشہرہ رضا اللہ خان کو برطرف کرکے اپنے بھتیجے احد خٹک کو تحصیل ناظم نامزد کردیا ایک ماہ قبل وزیراعلیٰ نے تحصیل ناظم سے استعفیٰ بھی طلب کیا استعفیٰ نہ دینے پر وزیراعلیٰ نے تحصیل ناظم کو اپنے عہدے سے ہٹا دیا تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے گزشتہ روز جلسے میں لوگوں کی کم تعداد دیکھ کر وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے تحصیل ناظم رضا اللہ کو برطرف کرکے اپنے بھتیجے احد خٹک اور ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک کے بیٹے کو تحصیل ناظم نامزدکردیا۔