پلی بار گین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور نہ ہی ایسا ہو گا ،ْ وکیل اسحاق ڈار

قانون کے مطابق فرد جرم عائد کرنے کے لئے سات دن کا وقت دیا جاتا ہے ،ْصحافیوں سے گفتگو

پیر 25 ستمبر 2017 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر ۔2017ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل امجد پرویز نے کہا ہے کہ پلی بار گین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور نہ ہی ایسا ہو گا ،ْ قانون کے مطابق فرد جرم عائد کرنے کے لئے سات دن کا وقت دیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو نیب ریفرنس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امجد پرویز نے کہا کہ عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 27ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے قانون کے مطابق فرد جرم عائد کرنے کے لئے سات دن کا وقت دیا جاتا ہے ۔امجد پرویز نے کہا کہ اسحاق ڈار عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہوئے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں امجدپرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ پلی بار گین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور نہ ہی ایسا ہو گا۔