شریف خاندان کےلیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی۔ نئی انکوائری کا آغاز کردیاگیا۔

پیر 25 ستمبر 2017 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر ۔2017ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کیخلاف نئی انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ نوازشریف کل عدالت میں پیش ہونگے لیکن اس سے قبل انکے خلاف ایک اور انکوائری کا آغاز ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ نوازشریف جب 90کی دہائی میں وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو تب انہوں نے ایل ڈی اے کے پلاٹ کچھ لوگوں میں تقسیم کیے تھے تاہم اب اس تحقیقات کا آغاز خاموشی سے کردیاگیاہے کہ نوازشریف نے وہ پپلاٹس کس کو اور کیوں دییے تھے۔

مزید بات کرتے ہوئے شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ نوازشریف عدالت میں پیش ہونگے اور جلد ہی عدالت ان پر فرد جرم عائد کردے گی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔