این اے فور کا ضمنی انتخاب ، قومی وطن پارٹی کا (ن) لیگ کی حمایت کاباضابطہ طور پراعلان

آفتاب شیرپائونے اپنا امیدواردستبردارکر دیا

پیر 25 ستمبر 2017 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر ۔2017ء)قومی وطن پارٹی نے حلقہ این اے فورکے ضمنی انتخابات میںپاکستان مسلم لیگ(ن)کی حمایت کاباضابطہ طور پراعلان کیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمدخان شیرپائونے حلقہ این اے فورمیںاپنا امیدواردستبردارکرنے کاباقاعدہ اعلان کیا۔اس موقع پروزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے پارٹی قیادت،ورکروں اوراپنی جانب سے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمدخان شیرپائوکاتہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ مجھے امیدہے کہ این اے فور کیلئے قومی وطن پارٹی کااتحادخیبرپختونخوااورپورے ملک کی سیاست پرمثبت اثرات مرتب کریگا۔

انہوںنے مزیدکہاکہ مجھے خواہش ہے کہ ہمارااتحادآئندہ الیکشن کاپیش خیمہ ثابت ہو۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ تحریک انصاف نے صوبے میںالزام تراشی کی سیاست کوپروان چڑھایاہے،ان کی تبدیلی صرف سوشل میڈیاتک محدوداورعملی اقدامات کاعشروعشیربھی نظرنہیںآرہاہے۔انہوںنے کہاکہ حلقہ این اے فورکے انتخابات تحریک انصاف کی نام نہاد تبدیلی کی سیاست میںآخری کیل ثابت ہوگا،ہم عوام کی فلاح وبہبوداوربلاامتیازکی سیاست کرتے ہیںنہ کہ عوام کوسڑکوںاورکنٹینرزپور خوار کرتے ہیں،ہمارے قائد نے ملک وقوم کی تعمیروترقی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکیاجبکہ ایک ٹولہ عوام میںمحض مایوسی کی خبریں پھیلانے کیلئے سرگرم ایسے افرادکامواخذہ ناگزیراورانشاء اللہ 2018کے عام انتخابات میںعوام انکامواخذہ بیلٹ کے ذریعے کریںگے۔