راولپنڈی،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پھلوں اورسبزیوں کو مصالحہ لگاکولڈ سٹوریج میں رکھنے کانوٹس

صوبہ بھرکے کولڈ سٹوروں کو1 ہفتے کا الٹی میٹم

پیر 25 ستمبر 2017 22:09

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26ستمبر ۔2017ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پھلوں اورسبزیوںکو مصالحہ لگاکولڈ سٹوریج میں رکھنے کانوٹس لیتے ہوئے صوبہ بھرکے کولڈ سٹوروں کو1 ہفتے کا الٹی میٹم دے دیاہے ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق صوبہ بھر میں تمام کولڈ سٹوریجز کو خبردار کیا گیا ہے کہ7دنوں کے اندر ناقص پھل اور سبزیاں تلف کر کے بہترین معیار کی اشیا کی موجودگی یقینی بنائیںاس ضمن میںجاری کردہ نوٹس میں تمام کولڈ سٹوریج مالکان کو تنبیہ کی گئی ہے کہ الٹی میٹم ختم ہونے کے بعد صوبہ بھر میں بیک وقت کولڈ سٹوریج پر چھاپہ مار کاروائی کی جائے گی اورکسی بھی طرح کی غیر معیاری اور کیمیکل لگی اشیا برآمد ہونے پر کولڈسٹور کو سیل کر کے تمام مال تلف کر دیا جائے گا ترجمان کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی سائینٹیفک پینل میں کولڈ سٹوریج کے حوالے سے قانون سازی کا عمل تکمیل کے قریب ہے جس میں سبزیوں اور پھلوںکومصالحے اور کیڑے مار ادویات لگانے کے معیار کا تعین بھی کیا جا رہا ہے یاد رہے کہ کولڈ سٹوریج میں سٹور کی گئی سبزیوں اور پھلوں کو کیمیکل اور دیگر ادویات لگا کرزیادہ دیر تک سٹور کیا جاتا ہے جس سے ان کی مدت استعمال تو بڑھ جاتی ہے تاہم ضرورت سے زیادہ یا ناقص کیمیکلز کے استعمال سے پھل اور سبزیاں انسانی استعمال کے لیے مضر ہو جاتی ہیں ۔