اسلام آباد میں کالعدم دہشتگردتنظیم داعش کے جھنڈے لہرا دیے گئے

جھنڈوں پر”خلافت آرہی ہے“ کے نعرے درج تھے،حساس ادارے متحرک،جھنڈے اتارکرتحقیقات شروع کردی۔ میڈیا رپورٹس

اتوار 24 ستمبر 2017 12:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر ستمبر ء):وفاقی دارلحکومت میں کالعدم دہشتگردتنظیم داعش کے جھنڈے لہرادیے گئے،جھنڈوں پر”خلافت آرہی ہے“ کے نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبادایکسپریس وے پرداعش کے جھنڈے لگادیے گئے۔جھنڈوں کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جھنڈے اتارلیے ہیں۔جھنڈوں پرداعش کا لوگواور نعرے درج تھے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جھنڈے لگانے سے متعلق تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :