عائشہ گلالئی کا آئندہ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا اعلان

ضلع بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے‘ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے،تحریک انصاف کی منحرف رہنما کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 24 ستمبر 2017 17:01

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر ستمبر ء) تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑوں گی‘ ضلع بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے‘ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے۔

(جاری ہے)

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ آئندہ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑوں گی فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے۔