شاہد خاقان عباسی نے جامع انداز میں پاکستان کانقطہ نظر پیش کیا ،ْشاہ محمود قریشی

دنیا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں سے بخوبی آگاہ ہے ،ْ گفتگو

ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار ستمبر ء)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے جامع انداز میں پاکستان کانقطہ نظر پیش کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم کے خطاب کی تعریف کی اور کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے جامع انداز میں پاکستان کانقطہ نظر پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ دنیا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں سے بخوبی آگاہ ہے۔انہوں نے کہاکہ روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری اطمینان بخش ہے۔